کورونا سے مزید 2ہلاکتیں،94 نئے کیسز رپورٹ

17 Aug, 2020 | 09:17 AM

Shazia Bashir

جیل روڈ (بسام سلطان)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں کورونا وائرس سے مزید دو اموات، مجموعی تعداد 838 ہو گئی، 94 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق سے متاثرہ افراد کی تعداد 48298 ہو گئی ۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے188نئے  کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد95,391 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک824,1250افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست د ے کر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 87,441 ہو چکی ہے۔

 ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 248 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 22 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن سے 670 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 141 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک میں اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 717 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904، پنجاب میں 95 ہزار 391، بلوچستان میں 12 ہزار 224 ، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 153، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 486 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 6168 افراد اس سے جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16248 ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 6 افراد زندگی کی بازی ہارے ہیں۔


 جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 168 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 2317، پنجاب میں 2182 ، خیبر پختونخوا میں 1238، اسلام آباد میں 173 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 جب کہ آزادکشمیر میں کورونا کے 60 مصدقہ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں