نیب میں ہائی پروفائل پیشیاں

17 Aug, 2020 | 08:24 AM

Shazia Bashir

ٹھوکرنیاز بیگ(مسعود بٹ)نیب میں ہائی پروفائل پیشیاں ، شراب کے غیر قانونی لائسنس کے کیس میں سابق سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ راحیل صدیقی کی  تیسری پیشی، سپورٹس بورڈ میں بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے حنیف عباسی، غیر قانونی الاٹمنٹ کے دومختلف کیسز میں محسن لطیف اور غضنفر عباس چھینہ بھی پیش ہونگے.

نیب نے غیر قانونی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریوں پر وزیر لیبر انصرمجید کوبھی 19اگست کو طلب کررکھا ہے ۔نیب لاہور میں حکومتی، اپوزیشن اور بیوروکریسی کی پیشیوں کا ایک اور ہفتہ، نیب نے راحیل احمد صدیقی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

نیب وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی کرپشن کیس میں طلب کیا ہوا ہے،نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔تحریک انصاف کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کی بھی آج نیب میں پیشی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق میاں محسن لطیف کو بھی آج طلب کیا گیا ہے ،ان کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کا نوٹس موصول ہوا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسر بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔رواں ہفتے نیب لاہور نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو 19 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر اور تقرریوں کا الزام ہے۔ 
 

مزیدخبریں