پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس

17 Aug, 2019 | 10:37 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس کا انعقاد، لڑکوں میں فیصل آباد کے مقصود احمد جبکہ لڑکیوں کی ریس میں ملتان کی مہوش حیات نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

پنجاب سٹیڈیم سے گھومتہ تک ہونیوالی سائیکل ریس میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لڑکوں کی ریس میں فیصل آباد کے مقصود احمد نے پہلی پوزیشن، رحیم یار خان کے اسامہ قیوم نے دوسری جبکہ فیصل آباد کے وحید الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح لڑکیوں کی سائیکل ریس میں ملتان کی مہوش حیات نے پہلی، فیصل آباد کی عمارہ رئیس نے دوسری اور سیالکوٹ کی عمیرہ شوکت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جشن آزادی سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو 5 ہزار دوسری پوزیشن والوں کو 3 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 2 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

مزیدخبریں