ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

17 Aug, 2019 | 05:01 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) ڈرائیونگ لائسنس کی کوالٹی کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانےکے لیےلائسنس کی تصویراورالفاظ کوبڑاکرنےکافیصلہ،آئی جی پنجاب نےخلاف ورزیوں  کا اندارج کارڈپرکرنےکے لیے قانون سازی کرنے کاحکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنےکے حوالے سےاجلاس ہوا،جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میں کارڈ ہولڈر کی تصویر کےسائز کو بڑا کیا جائے،لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کے الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہونےکے متعلق قانون سازی ہو گی،نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اخترعباس،سی ٹی اولاہور کیپٹن ریٹائڑڈ لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں