گاڑیاں مہنگی ہونے سے محکمہ ایکسائز کو کروڑوں کا نقصان

17 Aug, 2019 | 04:48 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی) گاڑیاں مہنگی ہونے سے محکمہ ایکسائز کو کروڑوں کا نقصان ہوگیا، شہرمیں گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے سے  20 فیصد رجسٹریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے،رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں لاہور میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں  20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں 8 ہزار 41 گاڑیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہوئیں تھی جس کی مد میں 23 کروڑ روپے کی رقم اکٹھی ہوئی جبکہ رواں سال کے پہلے ماہ میں 6  ہزار 338 گاڑیوں کی رجسٹریشن  ہوئی جس سے   20 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں 29 ہزار 814 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی مد میں 9 کروڑ کے قریب آمدن ہوئی اور رواں مالی سال کے پہلے ماہ  میں 25 ہزار موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ہوئی جس سے 8 کروڑ آمدن ہوئی، اعداد و شمارسے واضح ہو رہا ہے کہ رجسٹریشن میں کمی کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کی آمدن میں واضح حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

 دوسری جانب شوروم مالکان کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے بکنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں رجسٹریشن میں مزید کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں