پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبری

17 Aug, 2019 | 04:24 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریاں شروع، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے 3 سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قانون میں تبدیلی کے بعد ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، صوبائی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہونے کے لیے درخواست اپنے محکمے کو دیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ قانون کے مطابق 3سال تک کنٹریکٹ مکمل ہونے والے ملازمین کو مستقل کرے گا،  ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں