نئے بلدیاتی انتخابات، حد بندیوں کیلئے رولز تیار

17 Aug, 2019 | 01:52 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات کی نئے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں، حد بندیوں کے لئے رولز تیار کر لیے گئے۔

محکمہ بلدیات نے ان رولز کی منظوری کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کوارسال کردی، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ منظوری کیساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور حلقہ بندیوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

محکمہ ایک سال کے اندر اندر نئے بلدیاتی انتخابات مکمل کرائے گا، رولز کی منظوری کے بعد ٹاؤن کمیٹیاں، ٹاؤن کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی حد بندی اور اربن ایریا کی رورل ایریا کیساتھ تقسیم کے قوانین بن جائیں گے۔

مزیدخبریں