عیشہ خان:ماں سے بڑھ کر دنیا میں کو ئی مخلص رشتہ نہیں،لیکن راوی روڈپر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، ناخلف بیٹے نے باپ کیساتھ مل کر اپنی ماں اور اسکے دوسرے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کیوں کی ؟اس رنج میں ناحلف بیٹے نے اپنی جنت اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ دی،باپ کیساتھ مل کر ماں اور اسکے دوسرے شوہر کو تشدد کے بعدموت کے گھاٹ اتار دیا۔راوی روڈ کی رہائشی سائرہ بی بی نے کچھ عرصہ قبل شہباز سے دوسری شادی کی،سائرہ کے بیٹے علی نے اسی رنجش پر والد ارشد کیساتھ مل کر اپنی ماں اور اسکے شوہر شہباز کو خنجر مار کر تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیں۔ملزمان دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد موقع سے فرار، واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سفاکیت کی انتہا، ناخلف بیٹے نے اپنی ہی جنت اُجاڑڈالی
17 Aug, 2018 | 08:33 PM