جنید ریاض: گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول نمبر2 ریٹی گن روڈ کی ٹیچر نےچوتھی جماعت کے طالبعلم کا سر پھاڑ دیا،تشدد پر والد نے اعلی ٰحکام سے انصاف کی اپیل کردی۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب فنی تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول نمبر 2 میں ٹیچرکا چوتھی جماعت کے طالبعلم علی حیدر تشدد کا واقع سامنے آگیا۔ سکول ہیڈ صوفیہ کوثر کا کہنا تھا کہ کسی ٹیچر نے علی حیدر کو نہیں ماراجبکہ علی حیدر کا کہنا تھا کہ ٹیچرسمیرا نے چھٹی کے وقت لائن توڑنے پر زور سے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کا سر دیوار سے لگا اور پھٹ گیا۔ بچے کے والد محمد ہاشم نے بتایا کہ ٹیچر نے سر پھاڑنے کے بعد اس کے کپڑے دھو دیئے اور بچے کو سارا معاملہ والدین کو نہ بتانے پر زور دیا۔ والد محمد ہاشم نے واقعہ کی اعلیٰ حکام سے انکوائری کروانے کی اپیل کی ہے۔