جی آیاں نوں سردار جی

17 Aug, 2018 | 02:50 PM

حرااعوان

سٹی 42: سابق بھارتی کرکٹر  نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے،   نوجوت سنگھ سدھو  عمران خان کی دعوت پر لاہور آئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو  واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔  نوجوت سنگھ سدھو  عمران خان کی دعوت پر لاہور آئے ہیں۔ سدھو کا کہنا تھا عمران خان کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔پاکستان میں جمہوریت کی تبدیلی کا اہم لمحہ ہے۔فنکار اور کھلاڑی فاصلے کم کرتا ہے۔عمران خان نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔میں سیاسی نہیں دوست بن کر پاکستان آیا ہوں۔میں عمران کی خوشی میں میں شریک ہونے آیا ہوں۔عمران خان کو کھیل کے میدان میں بہت دیکھا۔عمران کمزوری کو طاقت بنانا جانتے ہیں۔دوستی کی بس چلانے والے واجپائی کے انتقال پر افسوس ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس پاکستان نےاوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  نوجوت سنگھ سدھو  کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے شال کا تحفہ لایا ہوں۔پاکستان قوم کے لیے دعائیں لے کر آیا ہوں۔

علاوہ ازیں  تحریک انصاف کی جانب سے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تین بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی گئی تھی تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی تھی۔  نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے کو اعزاز قرار دیا اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب جاری ہے،نومنتخب وزیر اعظم کل شام حلف اٹھائیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔

مزیدخبریں