چیف جسٹس پاکستان نےاوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

17 Aug, 2018 | 02:00 PM

حرااعوان

ملک اشرف: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق 71برس بعد بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کی سنی گئی۔ انہیں   انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق مل گیا۔ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو  ضمنی انتحابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔   چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کی استدعا کی گئی۔ 

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن کاصدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری 

  چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کرلیا گیا۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔   چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو ضمنی انتحابات کے نتائج میں شمار کیا جائے  اور کسی تنازعہ کی صورت میں   نتائج کو الگ کر دیا جائے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے اور نادرا پائلٹ پراجیکٹ کے انتحابی عمل کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔
 

مزیدخبریں