مال روڈ کی اہم عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

17 Aug, 2018 | 12:05 PM

وقار نیازی

حسن خالد: رجسٹرار کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز مال روڈ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 نے 2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث اہم ریکارڈ سمیت لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔
مال روڈ پر واقع سرکاری عمارت رجسٹرار کوآپرٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز کی عمارت میں  آگ لگ گئی۔ آگ عمارت کی چھٹی منزل پر واقع رجسٹرار آفس میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ آگ لگنے کے بیس منٹ تاخیت سے پہنچی،اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔پولیس کے مطابق ریکارڈ کی نوعیت کا اندازہ   نہیں لگایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کا تمام ریکارڈ چھٹی منزل پر موجود تھا جو آگ لگنے سے شدید متاثر ہوا، تاہم پولیس کی  تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔

مزیدخبریں