جنید ریاض: پنجاب فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ ان کامرس ، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن اورڈپلومہ ان بزنس ایڈ منسٹریشن کے نتائج کا اعلان کردیا.کامیابی کا تناسب61 فیصد رہا۔
کنٹرولرامتحانات پروفیسر محمدطارق ملک کے مطابق امتحان میں 16 ہزار پانچ سو چار طلباء نے شرکت کی جن میں سے10 ہزار ایک سو چھتیں امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن میں خان گڑھ کے طالبعلم طاہر اقبال نے 1045 نمبر لے کر پہلی، لیہ سے عاصمہ بی بی نے 978 نمبر لےکر دوسری اور ملتان سے اسدصغیر 976 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈپلومہ ان اکاونٹس سانوالی سےاطہرامتیاز نے 1043 نمبر لے کر پہلی، ندیم ارشد نے 1021 نمبر لے کر دوسری جبکہ نعمان احمد نے 1019 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ڈپلومہ ان بینکنگ میں ازکازاہدنے 1020 نمبر لےکرپہلی ، کومل ارشادنے 999 نمبر لے کر دوسری اورلاریب عطاء نے 992 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپلومہ ان سیکریٹیریل پریکٹس میں محمد مبشر نے 1092 نمبر لے کر پہلی، محمد سلیمان نے 1047 نمبرلے کر دوسری اور سونیا صدف نے 1036 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج پنجاب فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی دیکھا جاسکتاہے۔