سٹی42: سپر ہیرو کرکٹر بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے، اس راز سے آج کراچی کنگز کے باس نے خود پردہ اٹھا دیا۔
کراچی کنگز کے باس سلمان اقبال نے بابراعظم کی ٹیم سے علیحدگی کی وجہ بتا دی.
بابر اعظم 2017 سے 2022 کت مسلسل چھ سال تک کراچی کنگز ٹیم میں رہے۔ وہ اس ٹیم کے مقبول ترین بیٹر تھے، پھر اچانگ انہوں نے کراچی کنگز کو چھوڑ دیا۔ آج کل بابر اعظم پشاور زلمی کے کیپٹن ہیں۔
بابر اعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے ْ۔
2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہونے کے بعد بابر اعظم کو پشاور زلمی نے لے لیا تھا۔
سلمان اقبال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کراچی کنگز اور بابر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ ان کی بیٹنگ پوزیشن تھی۔
سلمان اقبال کے بقول ہم چاہتے تھے کہ بابر نمبر تین پر بیٹنگ کریں، لیکن وہ اپنا رول تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے۔ اسی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ 30 سالہ بابر اعظم نے اپنے پورے ٹی20 کریئر چاہے وہ انٹرنیشنل ہو یا فرنچائز کرکٹ ، ہمیشہ اوپننگ کو ترجیح دی ہے۔
بابر نے پی ایس ایل میں 90 اننگز میں سے 76 مرتبہ اوپننگ کی ہے، جس میں انہوں نے 3,103 رنز 47.01 کی اوسط اور 129.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں، ان کے ریکارڈ میں 28 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔