ویڈیو بناتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کے نیچے آ گئیں

17 Apr, 2025 | 11:11 PM

Waseem Azmet

حیدر آباد سے یہ افسوسناک خبر اائی ہے کہ دو لڑکیاں ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں۔

بعض لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس حادثہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، حادثہ کے وقت لڑکیاں ریل کے ٹریک پر کھڑی ہو کر ویڈیو بنا رہی تھیں۔

پولیس ک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  یہ حادثہ  حیدرآباد میں آٹوبھان روڈ کے قریب رپورٹ ہوا۔ پولیس نے عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لڑکیاں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بنارہی تھیں کہ ٹرین کی  زد میں آ کر  جاں بحق ہوگئیں۔ 

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک نجی کالج میں زیرتعلیم تھیں، ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں