پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے دھمکی دی ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے۔
آج اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دھمکی آمیز باتین کیں۔ انہوں نے کہا، "محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا، میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔"
عمر ایوب نے صحافیوں سے شکایت کی، یہ دیکھ لیں لیڈر اف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔
عمر ایوب نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور پر الزام لگاتے ہوئے ان کو کرپٹ انسان ہ قرار دیا۔ عمر ایوب نے کہا، "سب کو دیکھ لوں گا یہ توہین عدالت کررہے ہیں، ہمارے پاس آئینی پوزیشن ہے اور نہتی خواتین ہیں۔", ـ ہارڈ اسٹیٹ میں قانون اور انصاف ہوتا ہے۔ـ
ڈکٹیٹر ایوب خان کے پوتے نے کہا، ہمارے آباؤ اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
عمر ایوب نکو پولیس نے حراست مین لے کر سڑک پر موجود قیدیوں کی وین میں بٹھا دیا تو وہ نعرے لگاتے ہوئے قیدی وین میں گئے۔ پولیس نے انہین ور ان کے کچھ ساتھیوں کو کچھ دیر پولیس وین میں بٹھائے رکھنے کے بعد چھوڑ دیا اور وہ واپس چلے گئے۔