سٹی 42 : ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج واصل جہنم کردیے گئے۔
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، سپاہی باسط صدیق نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، عمر 23 برس تھی۔
دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
پاک فوج کا دہشتگردی کے خاتمے کا دو ٹوک عزم، شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
سورس : آئی ایس پی آر