ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے خوشخبری، انتظامیہ نے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کردی

شہریوں کیلئے خوشخبری، انتظامیہ نے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کردی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:   شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انتظامیہ نے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے۔

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 17 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

ہوسل سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو کردی گئی ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی نئی قیمت 78 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، ریٹیل میں فائن آٹے کی نئی قیمت 82 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ نئی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگی۔