ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گرمی کی لہر: ٹمپریچر  49 ڈگری تک پہنچ گیا

  گرمی کی لہر: ٹمپریچر  49 ڈگری تک پہنچ گیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  "ہیٹ ویو" نے سندھ میں  گرمی کو اپریل کے دوسرے ہفتے ہی جون جولائی کی سطح پر پہنچا دیا۔ سندھ کے ایک شہر میں آج ٹمپریچر  49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا جب کہ کراچی میں آج نسبتاً کم گرمی پڑی اور ٹمپریچر  38 ڈگری سیلسئیس تک رہا۔

شہید بینظیر آباد  (نواب شاہ) میں ٹمپریچر  49 ڈگری سییلسئیس  تک پہنچ گیا جو اس شہر میں ٹمپریچر میں  8 ڈگری کا اضافہ ہے۔

سندھ میں گرمی کی یہ لہر  کل 18 اپریل تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم اور مرطوب موسم  میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 38.5 ڈگری، جناح ٹرمینل پر37.5 ڈگری، ماڑی پور 36.5 ڈگری، شاہراہ فیصل 35.5 ڈگری اور بن قاسم میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہید بینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔