سٹی 42 : انجمن تاجران راولپنڈی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 26اپریل کو راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
صدر انجمن تاجران پنجاب شرجیل میر نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر فلسطینیوں کے حق میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا اخلاقی فرض ہے ۔
26اپریل کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
تاجر تنظیموں نے اجلاس میں 26 اپریل کو ہڑتال کا فیصلہ کیا۔