ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی 20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی 20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سپریم کورٹ کے  چیف جسٹس  یحیی آفریدی 20 اپریل کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم قام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ 

 ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہونگے۔چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم قام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس پاکستان اور ساتھی ججز 27 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔