سٹی 42 : حیدرآباد میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔
افسوسناک واقعہ آٹوبھان روڈ کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکیاں جلد بازی میں ریلوے ٹریک عبور کر رہی تھیں کہ ٹرین کی زد میں آگئیں۔ دونوں لڑکیوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 23 سالہ سونیا اور 24 سالہ روشنی کے نام سے ہوئی، دونوں لڑکیاں نجی این جی او میں کام کرتی تھیں اور ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔