پنجاب حکومت کا ڈرگ کورٹس کو نئے انداز سے تشکیل دینے کا فیصلہ

17 Apr, 2025 | 01:39 PM

سٹی42: پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرگز مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈرگ کورٹس کی ازسرِنو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق ڈرگ کورٹس میں ایک سیشن جج اور دو ماہرین پر مشتمل ایک نیا ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔ سیشن جج کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے 3سال کے لیے نامزد کیا جائے گا جبکہ دو ماہرین،جنہیں پندرہ سالہ تجربہ حاصل ہو   اُنہیں  پنجاب حکومت تین سال کے لیے منتخب کرے گی۔

بل کے مطابق کسی بھی مقدمے میں حتمی فیصلہ تینوں ارکان کی موجودگی میں ہی ممکن ہوگا۔ اس ترمیم کا مقصد ڈرگ کورٹس کو ماحولیاتی اور لیبر کورٹس کی طرز پر مضبوط اور فعال بنانا ہے تاکہ منشیات کے مقدمات میں شفاف اور بروقت فیصلے ممکن بنائے جا سکیں۔

بل کو پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو دو ماہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں