ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کر کے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، خواتین اور بچوں کو تشدد/ قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا۔

Ansa Awais

Content Writer