ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتا ر

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتا ر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیاگیا ۔
 ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا،ڈکیت گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے  اور رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے۔
 ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف چوری، ڈکیتی کے20 سے زائد مقدمات درج ہیں،گرفتار گینگ سے چھینے گئے 5 موبائل فون، پستول و نقدی برآمد  کر  کےملزمان عمران و انیس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔