ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیروز خان نے گزشتہ روز اسپتال میں زیرِ علاج رہنے سے متعلق پوسٹ کر کے مداحوں کو پریشان کر دیا تھا۔
انسٹاگرام پر اداکار نے نئی پوسٹ شیئر کر کے اپنے پریشان مداحوں کی پریشانی دور کر دی۔
اداکار نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ صحت یاب دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ کس بیماری کے سبب وہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم انسٹا پوسٹ کے مختصر کیپشن میں انہوں نے اپنے نام کا پہلا حرف ’ایف‘ لکھا ہے اور ساتھ میں ہائی ولٹیج کے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ اداکار توانائی سے بھر پور ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فیروز خان نے انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں صرف ’ہاسپٹلائز‘ درج تھا۔
اداکار کی انسٹا اسٹوری سے ان کے چاہنے والوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔