پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نےبتایا ہےکہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفر کرنے پر پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔
خیال رہےکہ مارچ کے وسط میں دس پاکستانی صحافیوں نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل جانے کے لئ کارآمد نہ ہونے کے باوجود یہ لوگ پاکستانی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئے تھے۔
وزیر داخلہ نے اپنے انترویو میں وضاحت نہیں کہ کہ اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی پاکستان پینل کوڈ کی کن سیکشنز کے تحت کی جا سکے گی۔