ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ سیریز میں بیٹنگ لائن آٹھویں نمبر تک کیسے ہو گی، بابر اعظم نے بتا دیا

Babar Azam, City42, New Zeeland Pakistan T20 series, ICC T20 World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے پہلے  پریس کانفرنس میں بتا دیا کہ وہ کس کس کھلاڑی کو کھلانا چاہتے ہیں اور اس سیریز سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس مین گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کے لئے ہمارے پاس بارہ میچ ہیں۔ 

کوشش کریں گے کہ ان 12  میچز کے دوران (آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے)  اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

سوالات کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ ہم نے بہت سی چیزوں کو تبدیل کیا  ہے۔  کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔ہمارے تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں۔ نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری کریں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ کاکول ٹریننگ کا بہت فائدہ ہوا ہے۔ 
 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لے کر جائیں گے۔ 

اپنی حکمت عملی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں ۔ اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گی۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ہماری بیٹنگ اسٹرونگ ہونے جارہی ہے۔عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے ۔ ہماری بیٹنگ لائن آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی۔ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئرز کو بہت خوشی ہوتی ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔