پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

17 Apr, 2024 | 08:04 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  نیوزی لینڈ پاکستان  ٹی ٹونٹی سیریز  کی ٹرافی فینز کے سامنے پیش کر دی گئی۔ 

پاکستان کے کپتان بابراعظم اور  نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل پریسول نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رسمی رونمائی کی۔

اس موقع پر سیریز ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان ٹور پر پہنچ چکی ہے۔ انہیں پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ کیویز کی ٹیم نے بدھ کے روز گراؤنڈ جا کر پریکٹس بھی کی۔ 



مزیدخبریں