قائداعظم یونیورسٹی  کے کئی ڈیپارٹمنٹ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں آ گئے

17 Apr, 2024 | 07:16 PM

سٹی42: اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی  کے کئی ڈیپارٹمنٹ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں آ گئے۔ 

عالمی ادارے کیو ایس نے مضامین کے اعتبار سے یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کی ہے اس رینکنگ کے مطابق  قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 12 ڈیپارٹمنٹ بہترین عالمی اداروں میں شامل ہیں۔ 

عالمی ادارے "کیو ایس"  نے  گزشتہ ایک سال میں قائد اعظم یونیورسٹی میں ریسرچ کے معیار کی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ 

کیو ایس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے 6  ڈیپارٹمنٹس کو  پاکستان میں نمبر 1 بھی قرار دے دیا جبکہ فزکس، اوسٹرانومی، میتھمیٹکس، سٹیٹسٹکس  ڈیپارٹمنٹس کو  دنیا کے بہترین 201-250 اداروں میں شامل کیا ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے  آپریشنل ریسرچ، فارمیسی اینڈ  فارماکالوجی کے شعبوں کو بھی دنیا کے بہترین 201-250 اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے میٹریل سائنسز، کیمسٹری، ایگریکلچر  اینڈ  فاریسٹری ڈیپارٹمنٹس کو بھی دنیا کے بہترین 251-300 اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ 

قائد اعظم یونیورسٹی کے دیگر چند ڈیپارٹمنٹس کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی لسٹ مین قدرے نیچے جگہ ملی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے  بائیولوجیکل سائنسز، اکنامکس، اکانومیٹرکس ڈیپارٹمنٹس کو  دنیا کے بہترین 351-400 اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔  اینوئرمینٹل، کمیپوٹر سائنسز، انفارمیشن سسٹم،  بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز کے ڈیپارٹس دنیا کے بہترین  401-450 اداروں میں شامل کئے گئے ہیں۔ 

رینکنگ میں بہتری آنے کی شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ہے۔

ایک سال میں کیا ہوا؟

کیو اے یو کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں قائد اعظم یونیورسٹی کے تمام شعبوں کا تعلیمی اور تحقیقی معیار مزید بلند ہوا ہے۔  تعلیم و تحقیق  کے معیار میں نمایاں بہتری کے باعث ایک سال میں ہی قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ میں کئی درجے بہتری آ گئی ہے۔  ٹیچرز کا کہنا ہے کہ اس بہتری کا کریڈٹ  وی سی ڈاکٹر نیاز احمد کو جاتا ہے جن کے دوررس اقدامات سے نمایاں بہتری ممکن ہوئی۔

مزیدخبریں