قتل یا خودکشی؟ گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

17 Apr, 2024 | 06:16 PM

ویب ڈیسک : اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں سے 28 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ۔

 ذرائع کے مطابق 28 سالہ گھریلو ملازمہ گزشتہ تین سالوں سے اسی گھر میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے ملازمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے  کہ گھر کی مالکن خاتون اپنے بچوں کو سکول سے لے کر واپس لوٹی ،بیل دینے پر کسی نے دروازہ نہ کھولا ، جس کےبعد خاتون مالکن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکورٹی اور پولیس کو بلا کے گیٹ کھلوایا ، خاتون مالکن گھر داخل ہوئی تو کچن سے پھندہ لگی لاش لٹکی ہوئی تھی۔ 

ملازمہ کا قتل ہے یا خودکشی، اس پر پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں