ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے بانی نے جیل میں جج کے سامنے ایک بار پھر کہہ دیا کہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ سرکاری ڈاکٹر کی بجائے ان کے قابل اعتماد ڈاکٹر عاصم یونس سے کروایا جائے۔ عدالت نے ان کی زبانی درخواست منظور کر کے بشری بی بی کا کل دوپہر ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حک مدے دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے اختتام پر جج ناصر جاوید رانا سے مخاطب ہو کر کہا کہ "میری بیوی کی طبعیت خراب ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا ۔" بانی پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ "چھ سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی چار ہفتے سے بیمار ہے" ان کا کہنا تھا کہ "مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا ". "میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے اسکے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے ."
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ "ظاہری معائنہ سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا ٹیسٹ ہونگے تو حقائق سامنے آئیں گے۔"
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ "حکومت سے خطرہ ہے حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کر سکتے.عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے ." "عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشری بی بی سے متعلق رائے لے ." ب
جج ناصر جاوید رانا نے کل دوپہر بارہ بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔