ارشاد قریشی : راولپنڈی میں 10 سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے لعش کو کنویں میں پھینک دیا تھا۔
واقع کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کی، جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا انکشاف کیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔