ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ گلیوں، بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس، فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔
اجلاس میں جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی، تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج بھی ٹھیک کئے جائیں۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزیر بلال یاسین، سید عاشق کرمانی، ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری ،کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی ۔