سٹی42: لاہور کے سفاری زو رائیونڈ روڈ میں نیل گائے کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد ، تین نیل مادی کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے مہمانوں کی آمد سے نیل گائے کی تعداد چھ سے بڑھ کر نو ہوگئی۔نیل گائے زیادہ تر بارڈر ایریا میں پائی جاتی ہے، نیل گائے کی خوراک میں چارہ ، کالے چنے جبکہ موسمیاتی شدت سے بچانے کیلئے وٹامنز شامل کر دیے جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مادی براون رنگ کی اور نر گرے رنگ کے ہوتے ہیں۔ وائلڈ میں عمر دس سال اور پنجرے میں نیل گائے کی عمر بارہ سے تیرہ سال ہو جاتی ہے۔ اکتوبر سے مارچ بریڈنگ سیزن ہے اور آٹھ ماہ کے بعد نیل گائے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے ۔