عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

17 Apr, 2024 | 04:26 PM

بابر شہزاد ترک: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پابندیوں میں توسیع کی سفارش کردی، جس کے بعد پاکستان پر پولیو کے باعث عائد سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔ 

پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے ذمہ دار قرار دیدیے گئے۔ 

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،  کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔ رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،پاکستان سے مہاجرین انخلاء سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے، پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے۔ پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید 3 ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں  کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسدادِ پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔ 

مزیدخبریں