سٹی42:موسم کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کل سے پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی جبکہ ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی کے امکانات ہیں۔
مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں، اورموجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔
جبکیہ دوسری جانب شہر بھر میں سورج کی کرنیں تیز ، تپش کے باعث گرمی میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 139 ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملکی سطح پر نویں نمبر پر آگیا ۔سید مراتب علی روڈ 144 , ٹھوکر نیاز بیگ 117 ,جوہر ٹاون 104 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے17 اپریل شام شمال مغربی ہواوں کے انٹری کی خوشخبری سنا دی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شمال مغربی ہواوں کے باعث لاہور میں 21 اپریل کے دوران مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی ہے۔