ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان،پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مطابق کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے ،حکومت پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔

 ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن  کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز تھی،عوامی مفاد میں 5فیصد کرایہ بڑھایا،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔