ن لیگ کا ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کا فیصلہ ، 20 کروڑ خرچ کئے جائیں گے

17 Apr, 2024 | 03:17 PM

(علی رامے)ن لیگ کاترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کا فیصلہ،لاہور کے میگا منصوبوں کی تشہیر کیلئے20کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور حکومت میں شروع کیے گئے منصوبوں کی باقاعدہ تشہیر کرے گی جس کی لاگت 20 کروڑ ہے۔

ذرائع کے مطابق تشہیر کے لیے اخراجات کا تخمینہ حکومت کو پیش کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت دو فیزیز میں اپنی تشہیر کرے گی ۔ لاہور میں 21 ارب روپے کی لاگت سے عوامی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ۔یہ منصوبے وہاں شروع کیے جارہے ہیں جہاں مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ، ان منصوبوں کی تشہیر پر حکومت 20 کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔

مزیدخبریں