لیسکو میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

17 Apr, 2024 | 03:08 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کی ٹاؤن شپ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

گھوسٹ اکاؤنٹس کی مد میں ملازمین کی ملی بھگت سے فراڈ کیا گیا۔ایف آئی اے نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کے مختلف بلز کو بنیاد بنا کر مالی فراڈ کیا گیا، لیسکو کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اور اکاؤنٹنٹ سے ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیسکو کی مختلف ڈویژنز میں کروڑوں روپے کے فراڈ رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں