لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کی دکانیں بند

17 Apr, 2024 | 02:45 PM

 (ویب ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قلت پیدا ہوگئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی دکانیں بند ہیں اور اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہےکہ مرغی کی سپلائی نہیں آرہی اس لیے دکانیں بند ہیں۔

دکانداروں کے مطابق جو تھوڑی بہت مرغی آتی ہے وہ مہنگے داموں ملتی ہے اس لیے مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتے۔

 دکانداروں نے مزید کہا کہ عید سے پہلے اور بعد میں مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔

مزیدخبریں