خبردار، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا

17 Apr, 2024 | 02:26 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)موڑسائیکل سوار خبردار ہو جائیں،چیف ٹریفک افسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

 سی ٹی او  لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔  کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا۔

 عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے جو بغیر  ہیلمٹ  موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس  پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں