ڈالر سستا ہو گیا  

17 Apr, 2024 | 09:31 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)روپے میں ہلکی سی جان پڑ گئی،کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ۔

 انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان  رہا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 70 ہزار 523 پر آ گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں