تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

17 Apr, 2023 | 10:06 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل جلال پور شریف کندوال کینال کی حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کہاوت ہے کہ جھوٹ کو اتنا بولو کہ لوگ سنتے سنتے سچ سمجھنے لگیں،تحریک انصاف نے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیلئے یہی کامیاب فارمولا اپنایاہے،کسی بھی موقع کی کوئی بھی تصویر اٹھا کراپنے حق یا مخالفین کے خلاف ٹویٹ کردی جاتی ہے اورپھربغیر سوچے سمجھے پی ٹی آئی کے حامی اکاؤنٹس جنگل کی آگ کی طرح پھیلادیتے ہیں۔

 جھوٹ پھیلانے کیلئے تحریک انصاف یوں تو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی مگرٹویٹر نے یہ کام آسان کردیاہے،تازہ مثال چودھری عثمان ضیاکے ٹویٹ کی ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایک ترقیاتی منصوبے کی تصویرفواد چودھری کے شکریہ کےساتھ شیئر کردی۔

بس پھر کیا تھا،لاکھوں ویوز،ہزاروں لائیکس اور ری ٹویٹ،کسی نے تصدیق کو ضروری نہیں سمجھا،پھر جان بوجھ کر جھوٹ کوپھیلاتے رہے، تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر مصر کی ہے اور ایک مہینہ پرانی ہے۔

اسی طرح کی ایک اور دلچسپ مثال عمران خان کا ٹوئٹ ہے جس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر کرنے کیلئے حکومت پر موٹرویز میں چھیڑچھاڑ کاالزام لگایا گیا،اس ٹویٹ کو بھی بارہ ہزار بار ری ٹویٹ کیاگیا اور تیس ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا ہے، سوچے سمجھے بغیر۔

مزیدخبریں