ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری 

مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری 
کیپشن: Mufti Abdul Shakoor, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خرم دستگیر، وفاقی وزیر شیری رحمان، وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اور وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی، وفاقی وزیر سردار احسان مزاری، خورشید جونیجو، جاوید علی شاہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی ، ناصر موسی زئی نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اوروفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا۔

اے این پی کے وفد نے میاں افتخار حسین، ذاہد خان کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اوروفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا، مرحوم مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ 

 وفاقی وزراء نے کہاکہ مفتی عبدالشکور کی رحلت پاکستان اور پارلیمان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، انجنئیر ضیاء الرحمان، سینیٹر طلحہ محمود، آغا سید محمود شاہ، صاحبزادہ اسجد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer