ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت، تعلیم، روزگار اور صفائی ستھرائی کے مسائل کی نشاندہی رضاکار کریں گے، کامران ٹسوری

صحت، تعلیم، روزگار اور صفائی ستھرائی کے مسائل کی نشاندہی رضاکار کریں گے، کامران ٹسوری
کیپشن: Sindh Governor Kamran Tasuri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنر سندھ کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ  صحت، تعلیم، روزگار اور صفائی ستھرائی کے مسائل کی رضاکار نشاندہی کریں گے۔کراچی میں 10 ہزار سے زائد سماجی رضاکار مقرر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے سٹی ٹوینٹی ون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل کی نشاندہی اب سماجی رضاکار کریں گے۔ ہر ٹائون میں 500 سماجی رضاکار مقرر ہوں گے۔ مختلف جماعتوں کے کارکن خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔سماجی رضاکار کسی ایک سیاسی پارٹی سے نہیں ہوں گے۔

کامران ٹسوری نے کہا کہ سماجی رضاکار ٹائیگر فورس کی طرح نہیں ہوں گے۔ صحت، تعلیم، روزگار اور صفائی ستھرائی کے مسائل کی رضاکار نشاندہی کریں گے۔  ہزاروں کی تعداد میں مقرر ہونے والے رضاکار براہ راست گورنر سے رابطے میں ہوں گے۔کراچی میں 10 ہزار سے زائد سماجی رضاکار مقرر ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer