ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا، اسٹیٹ بینک کی وارننگ

 فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا، اسٹیٹ بینک کی وارننگ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو  وارننگ دی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔

ڑاسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں  بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ  مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023  تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیش رفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔