مائدہ وحید : عید کی آمد آمد, بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ بازاروں میں ایک سے بڑھ کر ایک پرنٹ کے کپڑے خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری، بازاروں میں گہما گہمی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھنے لگی۔بازاروں میں نت نئے پرنٹس کے کپڑے خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔عید قریب آتے ہی بازاروں میں کپڑوں کے نت نئے ڈیزائن کا سٹاک آ جاتا ہے جہاں خواتین کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کون سا ڈریس خریدیں ؟کونسا چھوڑیں؟۔
خواتین کا کہنا ہے کہ موسم کو بھی مدنظر رکھنا ہے اور فیشن بھی پورا کرنا ہے ،اس لیے بازاروں میں لیلن ،نیٹ ، سلک ، لان ، شیفوں،اور دیگر ورائٹی دستیاب ہے۔قدیم زمانے سے خواتین کے بارے میں مشہور ہے کوئی تہوار ہو یا عام دن خواتین دوسروں سے منفرد نظر آنے کیلئے مختلف اسٹائل کے کپڑوں کا انتحاب کرتی ہیں ۔