نہم کے امتحان کے دوران سخت نگرانی کا فیصلہ

17 Apr, 2023 | 08:00 PM

جنید ریاض : لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات ختم ہوگئے,پیر کے روز مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا, امتحانات کے دوران 61 امیدوار نقل اور 28 دوسروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
 سیکنڈری اسکول پارٹ ٹو سالانہ امتحانات کے آخری روز پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا گیا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید اختر محمود سمیت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نےامتحانی سنٹرز کے دورے کیے۔

سیکنڈری اسکول کے امتحان کے دوران 61 امیدوار نقل کرتے ہوئے جبکہ28 دوسروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن کمیشن جاوید اختر محمود کا کہنا تھا جماعت نہم کے امتحان کے دوران بھی نگرانی کے عمل کو جماعت دہم کی طرز پر جاری رکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں