شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد

17 Apr, 2023 | 05:41 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی رحلت ہماری جماعت کا نہیں اس ملک کا نقصان ہے، مفتی عبدالشکور جماعت کے اندر بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ میں بھی مفتی عبدالشکور بغیر ڈر اور خوف کے بات کرتے تھے۔مفتی عبدالشکور کی حقیقی معنوں میں ورکر مخلص اور ملنسار انسان تھے۔مفتی عبدالشکور حج کیلئے بہت فکر مند اور پریشان تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خرم دستگیر، انجنئیر ضیاء الرحمان، آغا سید محمود شاہ، ناصر موسی زئی ،صاحبزادہ اسجد محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں